مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپنے 31 ویں بیان میں اعلان کیا ہے کہ ایرانی عوام کی طرف سے پارلیمنٹ کے دسویں اور خبرگان کونسل کے پانچویں انتخابات میں وسیع ، بھر پور اور والہانہ شرکت کے پیش نظر انتخابات کے وقت میں مزید 2 گھنٹے کی توسیع کا حکم دیدیا گیا ہے لہذا انتخابات میں پولنگ کا سلسلہ رات کے 8 بجے تک جاری رہےگا۔
بیانیہ میں کہا گيا ہے کہ ایرانی عوام نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی فرمائیشات پر عمل کرتے ہوئے انقلاب اسلامی کی تاریخ میں ایک نئے زریں باب کا اضافہ کیا ہے ذرائع کے مطابق گذشتہ دو انتخابات کی نسبت موجودہ انتخابات میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے انقلاب اسلامی کے دشمنوں کو ایک بار پھر مایوس کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ